9 ستمبر، 2016، 1:35 PM

ہندوستان کی حمایت پاکستان سے دوری کا سبب بن سکتی ہے

ہندوستان کی حمایت پاکستان سے دوری کا سبب بن سکتی ہے

امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ کی ہندوستان کے لئے نیوکلئیر سپلائر گروپ میں رکنیت کے لئے غیر مشروط حمایت پاکستان سے دوری کا سبب بن سکتی ہے اور اس سے خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں خطرناک صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ کی ہندوستان کے لئے نیوکلئیر سپلائر گروپ میں رکنیت کے لئے غیر مشروط حمایت پاکستان سے دوری کا سبب بن سکتی ہے اور اس سے خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں خطرناک صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس میں پاک  ہند ہتھیاروں کی دوڑ پر قابو پانے کی رائے پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہندوستان کی نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں رکنیت پر پہلی مرتبہ بات کی گئی۔ امریکی کانگریس میں کہا گیا کہ اگر امریکہ نے نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں ہندوستان کی رکنیت کے لئے حمایت کی تو اس سے خطہ مشکلات کا شکار ہو جائے گا اور جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔امریکی کانگریس میں کہا گیا کہ این ایس جی کے لئے بھارت کی حمایت کرنے پر پاکستان بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کو بڑھانے پر مزید توجہ دے گا جب کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

News ID 1866787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha